انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ائیر بس اے 300 کو بحرالجزائر میں غرق کر دیا گیا۔
سینتالیس ٹن وزنی ہوائی جہاز کو کسادسی کے ساحل پر پانی میں چھوڑا گیا ۔ ڈھائی گھنٹے میں یہ جہاز سمندر میں پچھتر فٹ نیچے بیٹھ گیا، جہاز ڈوبنے کا منفرد نظارہ سیکڑوں لوگوں نے دیکھا۔
بحرالجزائر میں جہاز غرق کرنے کا مقصد غوطہ خوری کی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ 177 فٹ لمبا اور چھتیس سال پرانا یہ طیارہ شہر اےدن کی انتظامیہ نے ترک فضائیہ سے 65 ہزار پاؤنڈ میں خریدا۔