انقرہ (جیوڈیسک) ترک میڈیا کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز کیلئے ایسکےسر ائیربیس سے اڑا۔ طیارہ پرواز کے ایک گھنٹے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کی گئیں۔
جائے وقوع سے ایک پائلٹ کی لاش مل گئی جبکہ دوسرے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ترک فضائیہ کو پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔