انقرہ (جیوڈیسک) سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر ترکی نے روس کا جنگی طیارہ مار گرایا۔
ترکی نے شامی سرحد کے قریب پرواز کرنے والے روسی جنگی طیارے سکھوئ سو 24 جیٹ کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا ہے۔
ترکی کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی طیارے کو وارننگ دیئے جانے کے باوجود سرحدی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
روس نے طیارے کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو پائلٹس میں سے ایک کو شامی باغیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔