ترک فضائیہ کی شام میں بمباری، داعش کے 55 شدت پسند ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ

Sham

Sham

دمشق / بغداد (جیوڈیسک) ترک فضائیہ کی شام کے شمالی علاقے میں بمباری کے نتیجے میں داعش کے 55 شدت پسندہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترک فوج نے سرحدی قصبہ کلیس پرمسلسل راکٹ داغے جانے کے جواب میں یہ کارروائی کی، بمباری شامی شہر حلب کے شمال میں کی گئی۔ ترک توپوں نے سوران، تل الحسن، برغداد اور کوسا کجک کے شامی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ بمباری میں داعش کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ ترک فوجی حکام نے حلب میں بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حملے میں داعش کے کارندوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق میں امریکا کی قیادت میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں داعش کا اہم کمانڈر اور تنظیم کا جنگی امور کا نگراں ابو طلحہ السوری ہلاک ہو گیا۔ اسپین کی حکومت کا کہنا ہے کہ 3 ہسپانوی صحافی جنھیں گزشتہ سال شام میں اغوا کر لیا گیا تھا کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اینتونیو پیمپلیگا، جوز مینیول لوپیز اور اینجل ساسترے 10 ماہ قبل شمالی شہر حلب سے لاپتہ ہو گئے تھے۔