ترکی (جیوڈیسک) ترک ہوائی و خلائی صنعتی فرم توساش کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق قائم کی گئی فرم کا اصل مقصد توساش کی استعداد کو وسعت و فروغ دینا ہے۔
ترک ہوائی و خلائی صنعتی جوائنٹ وینچر نے ‘تائی جی ایم بی ایچ’ کے نام سے ایک نئی ہوائی فرم قائم کی ہے۔
توساش کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق قائم کی گئی فرم کا اصل مقصد توساش کی استعداد کو وسعت و فروغ دینا ہے۔
اعلامیہ میں توساش کے جنرل منیجر مُحرم دورت کاشلی کے خیالات کو بھی جگہ دی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خطہ یورپ کے اہم ترین ہوائی و فضائی صنعتی مراکز میں سے ایک ہامبرگ میں ایک فرم کا قیام ان کی مرکزی فرم کی حکمت ِعملی کا ایک حصہ ہے جو کہ اس ضمن میں سر انجام دیے جانے والے امور کے پہلے قدم کو تشکیل دیتا ہے۔
توساش کی اس پیش رفت کو یورپی ہوائی و خلائی شعبے سمیت ایئر بس گروپ کے ساتھ مشترکہ امور کو عملی جامہ پہنانے کی راہ میں ایک حکمتِ عملی اقدام کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔