ترکی (جیوڈیسک) وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ کوالیشن قوتوں کے تعاون سے جاری موصل فوجی کاروائی میں ترک طیاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترک فوجیوں کی جانب سے بعیشقہ کمپ میں ٹرینڈ کیے جانے والے نینووا مجاہدین نے بھی موصل آپریشن میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ترکی کے موصل آپریشن میں جگہ نہ دیے جانے والوں کو ترکی کی حیثیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
انہوں نے پارلیمنٹ میں آق پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی مصول کی صورتِ حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر ایردوان کے اس بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں کہ ترکی فوجی آپریشن میں بھی جگہ پائے گا اور مذاکرات میں بھی اس ے لیے جگہ موجود ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت موصول آپریشن میں فرنٹ لائن پر ہمارے ٹرینڈ کردہ مجاہدین ہی لڑے رہے ہیں۔ نینووا مجاہدین اس جنگ میں بھر پور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔ فضائی کاروائی میں ہمارے ملک کے بھی جنگی طیارے شامل ہیں۔
وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ہم علاقے میں امن اور سیکورٹی قائم کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ترکی لاحق خطرات سے نبٹنے کے لیے پوری طرح چوکنا ہے ۔ ترکی اپنی سرحدوں کا تمام حالات میں دفاع کرتا رہے گا۔