اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگین نے عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر زیادہ تر ترکی میں عوام کی جانب سے ناکام بنائی جانے والے بغاوت کے بارے میں بات چیت کی اور ترک سفیر بابر گرگین نے اس موقع پر اس ناکام بگاوت کے تمام پہلوں سے عمران خان کو آگاہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ ترک عوام کی جمہوریت سے وابستگی اور سیاسی قیادت پر اعتماد قابل تقلید ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی حمایت کے بغیر جمہوریت کا استحکام ممکن نہیں ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ترکی پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے حکمرانوں کیلئے ایک عمدہ نمونہ ہے ۔ملاقات میں پاکستان میں قائم پاک ترک سکولز کے مستقبل پر بھی گفتگو کی گئی –پاکستان میں بڑی تعداد میں دہشت گرد تنظیم فیتو کے اسکو ل موجود ہیں جن کو بند کرنے کے لیے حکومت ترکی نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے اور حکومت پاکستان ان اسکولوں کے مستقبل کے بارے میں غور کررہی ہے تاکہ بچوں کے مستقبل کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے سے بچایا جاسکے ۔