ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترک فوج ملک میں اور خطے میں امن و آشتی کے قیام کے لیے دریائے فرات کے مشرقی کنارے تک پہنچ گئی ہے۔
ترک مسلح افواج نے شام میں PKK/PYD اور داعش دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شروع کردہ پیس سپرنگ آپریشن کے دائرہ کار میں بری کاروائی شروع کر دی ہے۔
ترک فوج نے تین مختلف مقامات سے سرحدیں پار کرتے ہوئے علاقے کو اپنے قبضے میں لینے والے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو خشکی سے جاری رکھنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
وزارتِ دفاع کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بہادر ترک مسلح افواج اور شامی قومی فوج نے پیس سپرنگ آپریشن کے دائرہ کار میں فرات کے مشرقی کنارے میں بری آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے فضائی کاروائی آج سہ پہر 4 بجے صدر رجب طیب ایردوان کے احکامات پر شروع کی تھی۔ جس کے بعد ترک لڑاکا طیاروں نے شامی سرحدوں کے اندر 30 کلو میٹر تک پرواز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اہداف کو تباہ کر دیا تھا۔