ترکی (جیوڈیسک) دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ کرنے والے اتحادی ملکوں کے چیف آف جنرل اسٹاف کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے امریکہ میں موجود ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آقار نے اپنے امریکی ہم منصب جنرل ڈنفورڈ سے ملاقات کی۔
ترکی کے واشنگٹن میں سفیر کی رہائش گاہ پر ہونے والی یہ ملاقات قریب دوگھنٹے تک جاری رہی۔
مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس ملاقات میں شام اور عراق میں جاری فوجی کاروائیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں عراق میں قلیل مدت کے اندر شروع کیے جانے کی توقع ہونے والے موصل آپریشن کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ اس حوالے سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ موصل آپریشن میں شہریوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔