ترک کورونا ویکسین کا نام ’’ترکو واک‘‘ ہو گا، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ مقامی کورونا ویکسین کا نام ’’ترکو واک‘‘ ہو گا۔

مقامی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے دائرہ کار میں رضاکاروں پر کیے گئے تجربات کے پروگرام کا آغاز صدر ایردوان کی آن لائن شراکت کے ساتھ شروع ہوا۔

اس موقع پر ترک صدر نے بتایا کہ ’’تیسرے مرحلے کی آزمائش کے آغاز کے ساتھ ترکی اس معاملے میں ایک نے دور کی جانب گامزن ہے۔ چند ہفتوں کے اندر ہمارے ملک میں 18 سال سے زائد کے تمام تر شہریوں کو ویکسینشن پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔

مقامی پیداوار ویکسین کا نام ترکوواک رکھا گیا ہے۔