ترک معیشت کی شرح نمو ای ای سی ڈی میں سر فہرست

Mehmet

Mehmet

ترکی (جیوڈیسک) نائب وزیراعظم مہمت شمشیک کا کہنا ہے کہ اقتصادی ترقی و تعاون تنظیم اوا ی سی ڈی کے ملکوں کے درمیان تیز ترین رفتار سے ترقی کرنے والا ملک ترکی ہے۔

شمشیک نے او ای سی ڈی کی سیکرٹری جنرل انجیل گوریا سے غازین تپ میں “2016 او ای سی صی ترکی اقتصادی جائزاتی رپورٹ کے تعارف کے متعلق ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 5٫2 فیصد کی شرح سے ترکی تنظیم کے رکن ملکوں میں سب سے زیادہ شرح نمو حاصل کرنے والے ملک کا اعزاز رکھتا ہے۔

اپنے خطاب میں ترکی کے اقتصادی استحکام کا ذکر کرنے والے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ” اقتصادی شعبے میں مثبت فضا کو جاری رکھنے کے لیے تعمیری اصلاحات کی جانی چاہییں، اس کے ساتھ مسئلے کا جڑ سے حل تلاش کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے چاہییں۔”