ترکی (جیوڈیسک) ترکی میں سابق مصری صدر محمد مرسی کی حمایت میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے شام میں جاری جنگ کیخلاف بھی احتجاج کیا۔ ترکی کے شہر انقرہ میں ہزاروں افراد نے محمد مرسی کے حق میں ریلی نکالی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرین نے ہاتھ کا نشان اٹھا کر محمد مرسی کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا ان کی تمام تر ہمدردیاں مصری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے شام میں جاری خونریز جنگ کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ مظاہرین نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔