ترک مسلح افواج نے شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

Turkish Air Craft

Turkish Air Craft

شام (جیوڈیسک) شام کے شمال میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے مقصد کے لیے ترکی کی قیادت میں 24 اگست کو شروع کردہ فوجی آپریشن فرات ڈھال کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آپریشن کے 142 ویں روز داعش کے الباب میں موجود عناصر کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس فوجی آپریشن کے دوران داعش کے 40 اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحی اور دیگر سقازو سامان نذرِ آتش کردیا گیا ہے۔

ترک مسلح افواج نے ایک طرف شام کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کی سائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تو دوسری طرف دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے خلاف بھی اپنی فوجی کاروائی کو جاری رکھا ہوا ہے۔

ترک جنگی طیاروں نے عراق کے شمال میں زاپ کے علاقے میں بمباری کی ہے۔

اس فضائی کاروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم پی کے کے کئی ایک ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔