ترکی (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے 71 ویں عمومی مذاکرات میں شرکت کی غرض سے نیو یارک تشریف لیجانے والے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل سے اپنے سرکاری مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔
چاوش اولو نے یورپی یونین کمیشن کے صدر کے نائب ِ اول فرانس ٹیمر مانز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں دور کے چیئر مین پیٹر تھامسن ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے قبرص بارتھ ایدے، یورپی یونین کے عبوری صدر سلوواکیہ کے وزیر خارجہ اور یورپی کونسل کے سیکرٹری جنرل تھورب جارن اور امریکی ایوان ِ نمائندگان کے رکن ایلیٹ انگیل سے ملاقاتیں سر انجام دیں۔
ترک وزیر نے ٹیمر مانز سے ملاقات میں 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش، نقل مکانی اور ویزے کی چھوٹ کے معاملات جبکہ تھامسن سے مہاجرین کے بحران ، شام اور بغاوت کی کوشش کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی۔ انہوں نے بارتھ ایدے سے ملاقات میں قبرص میں جاری سلسلہ مذاکرات کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔
انہوں نے سلوواکیہ کے ہم منصب سے مذاکرات میں ترکی ۔ یورپی یونین تعلقات ، ویزے کی چھوٹ اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل معاملات پر غور کیا۔ ترک وزیر نے علاوہ ازیں انٹرنیشنل پِیس انسٹیٹیوٹ کی میزبانی میں منعقدہ مشرق وسطی کے موضوع پر وزراء کے اموری عشائیے میں بھی شرکت کی۔