استنبول (جیوڈیسک) ترک حکومت نے جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہ میں مزید 18 ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔
حکومت نے آج ایک حکم نامے کے ذریعے جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہ سرکاری ملازمین کو برطرف کیا ہے۔ ان 18 ہزار ملازمین میں سے نصف کا تعلق پولیس سے جبکہ مسلح افواج کے 5 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران بھی شامل ہیں۔ جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ان میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے 199 اساتذہ بھی شامل ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے ترک حکومت ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کرچکی ہے۔