ترکی (جیوڈیسک) ترکی کی قومی اسمبلی یکم اکتوبر تک بند رہے گی۔ ایوان نے اپنی سالانہ کاروائی کے آخری روز 15 گھنٹے تک کاروائی جاری رکھی جس کے دوران اسرائیل کی طرف سے بلیو مارمرہ کے سانحے میں ہلاک شدگان کے لواحقین کو ہرجانے کی رقم دینے سے متعلق ایک قرارداد منظور کی گئی۔
علاوہ ازیں ایوان نے 15 جولائی کے بعد ازمیر شہر کی دو جامعات کو قومی تحویل میں لیتے ہوئے ان کا نام باقر چائے اور ڈیموکریسی یونیورسٹی رکھ دیا گیا۔