انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ایرانی اور افغانی تارکین وطن یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ترک کوسٹ گارڈ حکام نے ریسکیو آپریشن کر کے نو افراد کو بچا لیا جبکہ مرنے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کی رپورٹ کے مطابق اس سال ایک لاکھ تیس ہزار افراد نے یورپ پہنچنے کی کوشش کی۔ جس میں سے تین سو پچاس افراد کشتیاں ڈوبنے سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔