ترکی (جیوڈیسک) وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی کا کہنا ہے کہ ترک صنعت، اقتصادیات اور تجارت کی سن 2016 میں کارکردگی ایک ترک معجزہ کے مترادف ہے۔
نہات زیبک چی نے دینز لی بزنس وومن یونین کی انجمن کی ایک تقریب سے خطاب کیا۔
انہوں نے اس موقع پر سن 2016 کی شرح نمو کے اعداد و شمار کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ترکی نے گزشتہ برس کی آخری سہہ ماہی میں ساڑھے تین فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے، دنیا کے تمام تر کریڈَٹ ریٹنگ اداروں، تمام تر محکموں کو ترکی کی ترقی کے حوالے سے مغالطہ ہوا ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے سالانہ طور پر 2٫9 کی شرح سے ترقی کی، خارجہ تجارت کے خسارے میں گراوٹ کے مسلسل جاری رہنے پر بھی زور دینے والے زیبک چی نے کہا ہم سن 2017 کو ترقی اور بلندیوں کی جانب لیجانے والے ایک سال کی نظر سے دیکھتے ہیں۔