استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے کرد اکثریتی صوبے دیارباقر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرد اکثریتی صوبے دیارباقر کے شہر سینار میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کاربم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
دھماکے کے فوری بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں پولیس افسر کے 2 رشتہ داروں سمیت 3 سویلین بھی شمال ہیں۔