انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزیر برائے خزانہ برات البیراق نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت نے کرنسی کا معیار بچانے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے اور تمام ریاستی ادارے جلد ہی اس حوالے سے ضروری اقدامات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں قومی کرنسی کی قیمت کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔
ایک مقامی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بنکوں اور معاشے شعبے کے لیے ایک نیا منصوبہ تیارکیا ہے، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کوبھی اس منصوبے کا پابند بنایا جائے گا تاکہ کرنسی کے لین دین میں ہونے والے نقصان سے بچا جاسکے۔
خیال رہے کہ رواں سال کے دوران ترک لیرا ،ڈالر کے مقابلے میں 40 فیصد نیچے چلا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس گراوٹ کے کئی اسباب ہیں جن میں سب سے اہم امریکہ کے ساتھ کشیدگی ہے۔