ترک فوج کی کارروائی ، حلب میں تعینات فوجیوں کو بحفاظت نکال لیا

Halab

Halab

انقرہ (جیوڈیسک) ترک فوج نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے شام کے شہر حلب میں سلیمان شاہ کے مقبرے پر تعینات فوجیوں کو بحفاظت واپس نکال لیا۔

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شام میں ہونے والی کارروائی میں انتالیس ٹینکوں سمیت سو فوجی گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ترک وزیر اعظم کے مطابق سلطنت عثمانیہ کے دادا سلیمان شاہ کی باقیات کو بھی جلد دوسرے علاقے میں منتقل کر دیا جائے گا جہاں ترک فوج کا کنٹرول ہوگا۔ فوجی حکام کے مطابق رات گئے ہونے والی اس کارروائی میں فوج کی کسی کے ساتھ کوئی جھڑپ نہیں ہوئی ۔ سلیمان شاہ کے مقبرے پر داعش کے جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد ترکی نے اپنے فوجیوں کو وہاں سے نکالا ہے۔