انقرہ (جیوڈیسک) پارلیمان کے اسپیکر اسماعیل قہرمان کی زیر صدارت ہوئے اجلاس میں ایوان میں موجود 315 اراکین نے نئی کابینہ کے حق میں ووٹ دیا اور 138 نے اس کی مخالفت کی۔
بن علی یلدرم کو گذشتہ اتوار کو حکمران اے کے پارٹی کی کانگریس میں جماعت کا سربراہ منتخب کیا گیا اور یوں وہ ملک کے وزیراعظم بھی نامزد ہو گئے تھے۔
اب اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی حکومت کے ذمے سب سے بڑا کام آئین میں ترامیم کرانا ہو گا۔ جس کے تحت ترکی میں پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام رائج کیا جائے گا اور صدر طیب اردوآن کی اقتدار پر گرفت مزید مضبوط ہو جائے گی۔