ترک پارلیمنٹ میں پھر جھگڑا، ارکان میں ہاتھا پائی، لاتوں اور مکوں کا تبادلہ

Turkish Parliament

Turkish Parliament

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کی پارلیمنٹ میں ایک بار پھر ارکان کے درمیان جھگڑا ہو گیا، ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی گئی۔ ایک رکن اسمبلی سیڑھیوں سے نیچے جاگرا۔

مزید برآں رائٹرز کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی اور جھگڑے کی وجہ سکیورٹی بل ہے۔

اپوزیشن جماعتیں اس بل کی مخالفت میں ہیں۔ گزشتہ روز بھی ترک پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے بل کی مخالفت کی جس پر حکمران جماعت کے ارکان اور اپوزیشن کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوئی۔

واضح رہے پارلیمنٹ میں ایک ہفتہ کے دوران دوسری بار ارکان میں جھگڑا ہوا ہے۔