اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر اعظم امیدوار عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ترکی کی کامیابی کا دعا گو ہوں۔
عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے اعلان میں کہا ہے کہ “ترکی نے تاریخ بھر کے دوران مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے کامیابیوں و کامرانیوں سے اپنا سہرا سجایا ہے۔
انہوں نے امریکہ کے ترکی پر اقتصادی پابندیوں کے فیصلے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستانی عوام اور میں صدر رجب طیب ایردوان اور ترک عوام کو اسوقت درپیش اقتصادی مشکلات سے نجات پانے کے دعا گو ہیں ۔ ترکی نے اپنے شاندار ماضی میں ہمیشہ کامیابیوں پر ہی اپنی مہر ثبت کی ہے۔”