ترک عوام کی یکجہتی لازوال داستان

Turkey Nation

Turkey Nation

تحریر: ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
گزشتہ روز ترکی میں ایک واقع رونما ہوا جس میں ترک فوج کے اندر ایک باغی گروپ اٹھ کھرا ہوا جس نے ترک حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش کیترک صدر نے غیر ملکی میڈیا کا سہارا لے کر عوام کو باہر نکلمے کا حکم دیا وہ رات ترک عوام کے لئے تاریخی رات تھی جس رات کوئی بھی ترک سویا نہیں اور حب الوظنی کی وہ تاریخ رقم کی جسے بڑی دیر تک یاد رکھا جائے گا نہتے عوام نے اس بغاوت کو راروں رات کچل دیا گولیوں اور ٹینکوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے ریلوئے اسٹیشن ایئرپورٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں سے باغیوں کا قبضہ نہ صرف چھڑوایا بلکہ انہیں گرفتارکرنے میں بھی پولیس اور فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے بے شک ترک عوام کی بہادری کو پوری امت مسلمہ سلام پیش کرے گیاس تاریخی واقعہ کے بعد انہوں نے مسلم دنیا کو بھی وہ سبق دیا ہے کہ وہ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مظالم کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

وہ کمعوریت پسند ہیں اور مینڈیٹ لے کر آنے والی حکومت کو رسوا نہیں ہونے دیتے بلکہ اس کی پر آواز پر جان تک دینے کو تیار ہوتے ہیں جو انہوں نے کر کے ایک مثال قائم کر دی اس وقت مسلم سنیا کو دہشت گرد قرار دے کر جو ستم روا رکھے جا رہے ہیں اس کی بھی مثال نہیں ملتی نائن الیون کے واقع کے بعد تو یہوری لابی نے مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی ہے مسلمان ہونا یہودی لابی کے لئے ایک گالی نم چکا ہے روزانہ شام کشمیر ، بنگلہ دیش اسرا ئیل اور دیگر ممالک میں مسلمانوں پر کتنے ظلم ہو رہے ہیں اور کبھی کسی یونین نے اس طرف توجع نہیں دی بلکہ اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور دنیا میں کہیں کوئی غیر مسلم قتل ہو جائے تو اس کا بدلہ لئے بغیر یہودی سکوں کی نیند نہیں سوتے ہمارے مسلمان لیڈر ان کے ظلم کا نشانہ بنے مگر ہم اتحاد پیدا نہ کر سکے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید پر بھی امت مسلمہ کو غیرت نہ آئی بلکہ ہم پھر بھی یہوفی لابی کے ساتھ کھڑے ہیں آخر کسی نے ان سے یہ کیوں نے پوچھا کہ ڈاکٹر عافیہ کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

Zulfikar Ali Bhutto

Zulfikar Ali Bhutto

پھر سب سے آگے یعنی اسے پاکستان سے گرفتار کیسے کیا گیا اور کس نے اسے ان کے حوالے کیا پاکستان کے عوام تو جیسے سو سے رہے ہیں ان کو جگانے کے لئے ترک عوام نے جو گولیاں بھیجی ہیں امید ہے ان کی آنکھ ضرور کھل جائے گی ہم نے مرد مومن مرد حق کے پیچے لگ کر دنیا کے عظیم لیڈر ذولفقار علی بھٹو کا قتل کر دیااس نے اپنی ہوس اقتدار کی خاطر پوری دنیا کے اس عظیم ہستی کو مار ڈالا جو آج زندہ ہوتا تو کم از کم ان مظلوموں کا سہارا ضرور بنتا جو یہودی لابی کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں اور مرد مومن گیارہ سالوں میں جو بیج بو گیا پم ساری زندگی وہ کاٹتے رہیں گیپھر ہم نے ہر دور میں جمعوریت کا گلہ کاٹنے والوں کا ساتھ دیا مشرف نے جب جمعوریت پر شب خون مارا تو ہم نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور پھر ہمیں جو کچھ ملا وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے اس شخص نے پاکستانیوں کی غیرت کا جنازہ نکالنے کے لئے وہ وہ قانوں بنائے کہ ہم پھنس کر رہ گئے ہیں۔

اگر وہ کچھ عرصہ اور اقتدار میں رہ جاتا تو ہم اپنی مساجد کے سامنے بندے ماترم پڑھ رہے ہوتے اس نے کلب کلچرل کو فروغ دیا اور مساجد اور مدرسوں کو تباہ کرنے میں اپنی تمام قوت لگا د ی کاش ہم نے ضیاء کو اس وقت نیست نابود کیا ہوتا جیسے ترک بھائیوں نے کیا آج پاکستاں دنیا کی بڑی قوت ہوتا پھر مشرف کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے دلیری کرتے تو آج ہمیں دہشت گردی ، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا مجھے امید ہے کہ یہودی لابی کے اکسانے پر جو بھی مینڈیٹ کے حامل لیڈروں کے سامنے روڑے اٹکائے گا عوام اس سے موقع پر ہی جواب لیں گے جو حکومت بن جائے گی۔

Solidarity

Solidarity

اس کا ساتھ دیں گے کسی دھرنے بھرنے والوں کا ساتھ نہیں دینگے بلکہ جو حکومت ان کے حقوق کے لئے کام کرئے کی وہ اسی کے ساتھ ہوں گے اگر اب ہم نے ترک عوام کی اس یکجہیی سے سبق نہ سیکھا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرئے گی اور ہم کسی اور بھٹو کو قتل کر کے پچتاتے رہیں گے یہ تو تھا پاکستانی عوام کے لئے سبق اب مسلمانوں کے لئے بھی ایک سبق جو ترک عوام نے دیا کہ ہم یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روک سکتے ہیں اگر یہودی اپنے مفاد کی خاطر یونین بنا سکتے ہیں تو کیا ہم ایسا نہیں کر سکتے۔

ہمیں کون سا خوف ہے کو ایسا کرنے سے باز رکھے ہوئے ہے ہم میں اخلاقی جرات نہیں کہ ہم برے لوگوں سے ڈاکٹر عافیہ کو مانگ لیں الطاف حسین اور دیگر جرائم پیشہ لوگ جو وہاں پناہ لئی ہوئے ہیں ان کی حوالگی کا مطالبہ کریں اندیا میں کوئی مر جائے تو وہ فوری طور پر حوالگی کا مطالبہ کر لیتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ترک عوام نے بغاوت کے ماینڈ ماسٹر فتح علی گولن کو امریکہ سے مانگ کر وہ دوسرا سبق دنیا کو دیا کہ اتحا د کے سامنے کوئی سپر پاور رک نہیں سکتیمجھے افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے ہاں اس سبق یا پیغام کو منفی صورت دی جائے گی حکومت اپنے اتحاد اور اپوزیشن اپنے اتحاد کا رنگ دے گی مگر میں یہ دعا کروں گا کہ رب کریم ہمیں ترک بھائیوں کی طرح اتحاد دیں وہ اتحاد جو ہمیں 1965 ئکی بھارت کے ساتھ ہونے والی جنگ کا اتحاد و جذبہ عطا کرئے تاکہ ہم بھی بڑی سے بڑی قوت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور اپنا کھویا ہوا وقار واپس لائیں دنیا میں غیر مسلم مسلمان سے ڈریں نہ کہ اسے اپنا غلام سمجھیں۔

Riaz Malik

Riaz Malik

تحریر: ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
03348732994
malikriaz57@gmail.com