استنبول (جیوڈیسک) ترکی میں گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی، حالیہ مظاہروں کے دوران گرفتاریوں کے خلاف ہزاروں افراد نے استنبول کی استقلال روڈ پر ریلی نکالی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
تقسیم اسکوائر پر پارک کی جگہ نئی تعمیرات کے منصوبے کے خلاف کئی ہفتوں سے اردگان حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جس میں 4 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔