ترک صدر ، وزیراعظم 100 با اثر ترین افراد میں شامل

Turkish

Turkish

لندن (جیوڈیسک) ) مشہور برطانوی میگزین ٹائم نے ترک صدر اور وزیراعظم کو 2014ء کے 100 بااثر ترین افراد میں شامل کر لیا۔ ایک رپورٹ میں میگزین کا کہنا تھا کہ ترک صدر عبداﷲ گل اور وزیراعظم رجب طیب ایردوان کو رواں سال کے 100با اثر ترین افراد میں شامل کر لیا ہے۔

ٹائم کے ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ اپنے قارئین کو زیادہ سے زیادہ آگاہ اور اپنے قریب رکھنے کیلئے انہیں تازہ ترین اطلاعات فراہم کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 100با اثر ترین افراد کی فہرست میں مختلف شعبوں کے افراد شامل ہیں تاہم دونوں ترک رہنماؤں کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جن کے بارے میں ان کے ووٹرز کا خیال ہے کہ انہوں نے عالمی منظر نامہ تبدیل کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ووٹنگ کا عمل 22 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ نتائج کا اعلان 24 اپریل کوکیا جائے گا۔ لسٹ میں شامل دیگر رہنماؤں میں پوپ فرانسس، بل گیٹس، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، روس کے صدر پیوٹن، ایڈورڈ سنوڈن اور پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے نام نمایاں ہیں۔