ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے کہنے پرافغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔
ترک صدر نے کہاہے کہ افغانستان میں مغربی ممالک کےلیےکام کرنےوالےافغانوں کوترکی میں پناہ نہیں دےسکتے،ہمیں افغانستان میں یورپی یونین کےمشن کےمقامی ملازمین کوپناہ دینےکی درخواست ملی ہے۔
ترک صدر جب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کےلیے اپنے دروازے کھولے ہیں جنھوں نے ان کے لیے کام کیا ہے ،یہ اُمید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا ، ترکی پہلے ہی 5 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کررہاہے اس لیے مزید مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کاترکی سے زیادہ تارکین وطن کی میزبانی کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے۔
خیال رہے کہ ا س سے پہلےسربراہ یورپین کمیشن نے کہا تھا کہ تمام ممالک بالخصوص یورپی ممالک افغان مہاجرین کی میزبانی کریں۔