انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں وزیراعظم کے معاون کو شہری پر تشدد مہنگا پڑ گیا۔ معاون اپنا ہی گھٹنا تڑواکر پر بستر سے لگ گیا۔
شاہ سے شاہ کے وفادار کا ہوتا ہے برا انجام اور ترکی میں وزیراعظم کے معاون کا بھی ہوا یہی حال ہوا۔ وزیراعظم کے دورہ سوما پر ایک شخص کوئلہ کی کان میں دھماکے کے خلاف احتجاج کررہا تھا جو رجب طیب اردوان کے معاون سے برداشت نہ ہوا اور موصوف اُس پر پل پڑے۔
شہری کو تو زخم آئے لیکن شاہ کا وفادار بھی غصہ اتارتے ہوئے اتنا جذباتی ہوا کہ اپنا ہی گھٹنا تڑوا بیٹھا اور دو ہفتے کے لئے بستر سے لگ گیا۔