اسلام آباد (جیوڈیسک) ترک وزیر اعظم طیب رجب اردوان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، وزیر اعظم طیب رجب اردوان کو وزیر اعظم ہاس اسلام آباد پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔
ترک وزیر اعظم طیب رجب اردوان کا وزیر اعظم ہاس اسلام آباد پہنچنے پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔
استقبالیہ تقریب میں وقافی وزرا، غیر ملکی سفارت کار،بیور کریٹس اور اعلی سول اور فوجی افسر بھی موجود تھے۔ تقریب کے بعد ترک وزیر اعظم طیب رجب اردوان نے اپنے وفد میں شامل ارکان کا وزیر اعظم نواز شریف جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کا ترک وزیر اعظم طیب رجب اردوان سے تعارف کرایا۔