ترکی : مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے مالی تعاون کا الزام، 101 مشتبہ افراد گرفتار

Ankara

Ankara

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کی پولیس نے امریکہ میں مقیم عالم فتح اللہ گلن سے مالی تعلق کے الزام میں 101 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ ترکی کی حکومت کی جانب سے فتح اللہ گلن پر حکومت مخالف پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس کے پاس تاجروں اور فتح اللہ گلن سے منسلک ’آسیا‘ بینک کے ملازمین سمیت 140 افراد کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں۔