دہلی (جیوڈیسک) وزیر خارجہ مولود چاوش نے کہا ہے کہ ہمیں ترکی اور روس کے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے ترکی کے دورے سے قبل روسی خبر ایجنسی تاس کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی زرعی اجناس اور ترک آجروں اور کمپنیوں پر لگائی جانے والی پابندیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔دونوں ممالک کے تعلقات وقتی نہیں بلکہ ہمارے درمیان ماضی سے چلے آنے والےگہرے روابط موجود ہیں۔
ہم نے روس کیساتھ تعلقات کو کھبی بھی کم نظری سے نہیں دیکھا ہے۔ ہم روس کیساتھ 100 ارب ڈالر کی تجارت کا ہدف رکھتے ہیں اور اق کویو اور ترک سٹریم جیسے عظیم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔