انقرہ (جیوڈیسک) لیڈی لیلہ نامی جہاز جمعہ کو ترکی کے شہر میرسن سے روانہ ہوا تھا۔ جہاز میں کھانے پینے کے سامان کے علاوہ کپڑے، جوتے اور بچوں کے لئے کھلونے بھی موجود ہیں۔
امدادی سامان عید سے پہلے غزہ کے شہریوں میں تقسیم کر دیا جائے گا تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
ترکی اور اسرائیل کے تعلقات حال ہی میں بحال ہوئے تھے جس کے بعد ترکی کو فلسطینیوں تک رسائی مل گئی ہے۔