ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے ضلع مرسین کے کھلے سمندر میں 20 افراد کی صلاحیت والی ماہی گیر کشتی کے ساتھ قبرص کے یونانی حصے کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے 100 شامی الاصل نقل مکانوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
غیر قانونی نقل مکانی کی خبر موصول ہونے پر کوسٹل سکیورٹی گارڈ میڈیٹیرین ریجن ہیڈ کوارٹر کی ٹیموں نے ایک ماہی گیر کشتی کو 6 ماہ سے نگرانی میں رکھا ہوا تھا۔
تحصیل سیلیفکہ کے آقم محلے کے ساحلوں سے شامی باشندوں کے ایک گروپ کو سوار کرنے کے بعد بحر روم کی طرف رُخ کرنے والی 20 افراد کی صلاحیت کی حامل اس ماہی گیر کشتی کو کوسٹل سکیورٹی گارڈ ٹیموں کی طرف سے تحصیل اردم لی سے 5 میل کےفاصلے پر کھلے سمندر میں روک لیا گیا کشتی سے 60 بچوں سمیت 100 شامی باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔
نقل مکانوں کو اردم لی ماہی گیر ریزوٹ میں لایا گیا اور بعد ازاں بیانات لینے کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تاہم کشتی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔