ترک فوجی دستوں کا شام میں 960 کلو میٹر تک کے علاقے پر مکمل کنٹرول

Turkish Air Force

Turkish Air Force

ترکی (جیوڈیسک) ترک مسلح افواج نے شام میں 24 اگست سے شروع کردہ فرات ڈھال آپریشن کے نتیجے میں داعش کے اب تک 960 کلو میٹر کے علاقے پر اپنا مکمکل کنٹرول قائم کرلیا ہے۔ 60 ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔ مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کے مطابق آپریشن کے دوران 79 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران عزاز۔رائی اور جاقہ کے علاقے میں مخالفین کے چار مزید علاقوں پر کنٹرول سکر لیا گیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ اب تک داعش کے 79 ٹھکانوں پر 191 بار حملے کیے گئے ہیں۔

شام کی سرحد کے قریب ترک فضائیہ کے جاسوس طیارے مسلسل گشت کر رہے ہیں جبکہ ترک ہلال احمر اور محکمہ قدرتی آفات و ہنگامی حالات شامی مخالفین کو متواتر امداد کی فراہمی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے یہ بھی بتایا ہے کہ علاقے میں شہریوں کے تحفظ کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے اور ہمارے اس آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں سے داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کا مکمل صفایا کرتے ہوئے شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ہے جس کےلیے ترکی، اقوام متحدہ کے قوانین کی پاسداری کا پابند ہے ۔