ترک خواتین زندگی کے ہر شعبے میں پیش پیش ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

 Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ’’ہماری خواتین کی تعلیم و پیداوار کے شعبے میں معاونت در حقیقت ایک تاریخی کامیابی ہے۔‘‘

صدر ایردوان ایسکی شہر کے دورے کے دوران کسانوں، کاروباری شخصیات، طلبا، کھلاڑیوں، فنکاروں اور محنت کش خواتین کے ساتھ یکجا ہوئے۔

عظیم اور طاقتور ترکی کے خواب کو مرد و عورت کی تفریق کیے بغیر قوم کے تمام تر افراد کی بدولت شرمندہ تعبیر کیے جانے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ’’ہم وطن کے مستقبل سے تعلق رکھنے والے ہر نکتہ نظر ہر منصوبے کو آپ لوگوں کے ہمراہ پایہ تکمیل کو پہنچا رہے ہیں۔‘‘

ترکی میں خاصکر خواتین کے تعلیم، پیداوار، روزگار، سیاست اور سماجی زندگی میں سب سے زیادہ پیش رفت کرنے والے دور کے ان کا اپنا دور ہونے کی توضیح کرنے والے ترک صدر نے کہا کہ ’’میں بڑے وثوق سے کہتا ہوں کہ ہرحلقے سے ہماری خواتین کی استعداد کو منظر عام پر لانے کے لیے ہم نے بنیادی ڈھانچہ قائم کیا، ان کے لیے مواقع پیدا کیے اور رکاوٹوں کو دور کیا۔ ‘‘