واشنگٹن (جیوڈیسک) ترکی میں متعین امریکی سفیر جیمز جیفری نے کہا ہے کہ پی کے کے کی شام میں مصروف عمل شاخ پی وائی ڈی کے دریائے فرات کے مغربی کنارے تک رسائی روکنے کے لیے امریکہ نے ترکی سے کیا وعدہ پورا نہیں کیا جس پر امریکہ کو پشیمانی اٹھانا پڑسکتی ہے
ترکی میں متعین امریکی سفیر جیمز جیفری نے کہا ہے کہ پی کےکے کی شام میں مصروف عمل شاخ پی وائی ڈی کے دریائے فرات کے مغربی کنارے تک رسائی روکنے کےلیے امریکہ نے ترکی سے کیا وعدہ پورا نہیں کیا ۔
جیفری نے بی بی سی ریڈیو کے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ترک مسلح افواج نے اتحادی قوتوں کے ساتھ مل کر جرابلس کے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کےلیے آپریشن شروع کر رکھا ہے کیونکہ داعش اس وقت ترکی کےلیے بھی خطرہ بنی ہوئی ہے ۔
جیفری کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے داعش کے خلاف جنگ میں پی وائی ڈی کو مضبوط کیا لیکن اس تنظیم کا ہدف داعش نہیں بلکہ ملک کے شمالی علاقوں کا محاصرہ کرنا تھا اس کے جواب میں ترک فوج داعش اور اس تنظیم کے خلاف صف آرا٫ ہے جس کےلیے امریکہ کو ترکی کی مدد کرنی چاہیئے۔
امریکی سفیر نے اعتراف کیا کہ امریکہ نے ترکی سے کیا وعدہ پورا نہیں کیا اور میرا 35 سالہ تجربہ کہتا ہے کہ اگر ترکوں سے وعدہ خلافی کی گئی تو اس پر پشیمانی کے سوا اور کچھ نہیں ملے گا۔