ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں ہزاروں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی جبکہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔ بارش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
ٹورنٹو پولیس نے عوام کو سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام انڈر پاس اور پلوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو میں 75 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے۔