ٹورنٹو میں بندر پالنے کا شوق رکھنے والی خاتون کو بندر کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر عدالت نے طلب کرلیا۔ ٹورنٹو کی رہائشی خاتون یاسمین کے پالتو بندر نے اس وقت میڈیا کی توجہ حاصل کر لی جب لوگوں نے اسے ایک پارکنگ ایریا میں اکیلے گھومتے دیکھ کر وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔
بندر کی مالکن یاسمین پر لگا الزام بندر کی دیکھ بھال نہ کرنے کا اور عدالت نے دو مرتبہ یاسمین کی بندر کو واپس حاصل کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ یاسمین کا کہنا ہے کہ وہ بندر کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتی آئی ہیں اور تیسری بار تیار ہیں عدالت میں پیش ہونے کے لئے تا کہ بندر کی ملکیت دوبارہ لے سکیں۔ عدالت کیا فیصلہ دیتی ہے یہ کہنا مشکل اس لئے بھی ہے کہ کینیڈا میں بندر کو بطور پالتو جانور گھر میں رکھنے پر پابندی ہے۔