کراچی (جیوڈیسک) کے علاقے لیاری کی کچھی برادری کا نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنی جانوں کو محفوظ کرنے کے لیے کچھی برادری کے مزید65خاندان بیسر و سامانی کے عالم میں بدین کے لیے روانہ ہو گئے۔ کراچی لیاری میں امن و مان کی بگڑتی صورت حال نے کچھی برادری کو اس قدر مجبور کر دیا ہے کہ وہ سوائے راشن کے کچھ بھی ساتھ نہیں لے جا سکتے۔
جان بچائیں یا مال کچھ سمجھ نہیں آتا۔ کچھی برادری کا کہنا ہے کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی حکومت نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ مذاکرات کے نام پر انہیں با رہا بیوقوف بنایا جا چکا ہے لیکن اب سوائے نقل مکانی کے کوئی چارہ نہیں۔
ماہ رمضان میں جہاں شہری اپنے گھروں میں سکون سے سحر و افطار کی برکتیں سمیٹ رہے ہیں وہیں حکومت کی نااہلی نے کچھی برادری کو ماہ صیام کی برکات سمیٹنے سے بھی محروم کر دیا ہے۔