طویرقی اسٹیل ملز نے پلانٹ کی کارکردگی کے ٹیسٹ کے دوران ایک سو ساٹھ ٹن فی گھنٹہ کی رفتار سے اعلی معیار کا ڈی آر آئی بنا کر پاکستان میں سب سے زیادہ پیداواری استعداد رکھنے والے فولاد سازی کے ادارے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
طویرقی اسٹیل ملزکے ڈائریکٹر ضیغم عادل رضوی نے کہا کہ اسٹیل پلانٹ نے سوفیصد پیداواری استعداد کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام آپریشنل احداف کوباہتر گھنٹے تک پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ۔
پاکستا ن اس وقت انجینئرنگ سے وابستہ بیشتراشیا درآمد کر تا ہے جبکہ مقامی سطح پر اعلی معیار کی اسٹیل بنانے سے ملک میں یہ مصنوعات بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فی کس اسٹیل کی کھپت صرف چالیس کلوگرام ہے جو کہ عالمی اوسط سے بہت کم ہے۔ پاکستان کے صنعتی شعبے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق فولاد سازی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔