لاہور (جیوڈیسک) سینئر ادکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بہت کوششوں کے بعد ہم پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر کامیابی کے سفر پر لے جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اور یہ فلمسازی کے لیے بہترین وقت ہے مگر اس سلسلہ میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتا۔
ایک انٹرویو میں جاوید شیخ کا کہناتھا کہ ٹی وی ڈرامے نے عوام کو نئی راہ دکھائی ہے، ٹیلی ویژن ڈراموں کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اچھی کہانیاں اور عمدہ پروڈکشن ہے جس طرح ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مقابلے کا رجحان ہے۔
اس طرح ہماری فلم انڈسٹری میں اسی رجحان کو تقویت دینے کی ضرورت ہی۔انھوں نے کہا کہ ابھی بہت سے چیلنج ہمارے سامنے ہیں کیونکہ وہی کامیاب ہوگا جو اچھے موضوعات کے ساتھ فلم بنائے گا۔