ٹی وی ڈرامہ آج بھی معیار میں سب سے بہتر ہے، عابد علی

Abid Ali

Abid Ali

کراچی (جیوڈیسک) سینئر اداکار عابد علی نے کہا میں نے جب بھی اپنی کوئی پروڈکشن کی ہمیشہ اس بات کی کوشش کی ہے کہ اپنے ملک کی ثقافت کو بہتر انداز میں پیش کرسکوں۔ ہمارے پاس بہت اچھے لکھنے والے موجود ہیں پھر ہمارے ارد گرد موجود بے شمار ایسی کہانیاں موجود ہیں جو سچائی سے بہت قریب ہیں اگر ہم ان ہی موضوعات کو لے کر ڈرامے یا فلمیں بنائیں تو اسے بہت زیادہ پزیرائی ملے گی۔

یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی، انھوں نے کہا کہ ہمارا ٹیلی ویژن ڈرامہ آج بھی دنیا کے دیگر ممالک اور خاص طور سے بھارت کے مقابلے میں بہت بہتر اور معیاری ہے، ملک میں بنائے جانے والے ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، جس تیزی سے نجی چینلز سامنے آ رہے ہیں۔