ٹی وی پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں، فلموں پر ہی پوری توجہ دونگی، لارا دتہ

Lara Dutta

Lara Dutta

ممبئی (جیوڈیسک) لارا دتہ کا کہناہے کہ وہ فلموں پر پوری توجہ دیں گی اور اسی برس ایک فلم کی شوٹنگ میں حصہ بھی لے رہی ہیں جب کہ ٹی وی پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

لاردادتہ جو 2010 دوہزار دس میں بھارتی ٹینس پلیئر مہیش بھوپتی سے شادی اور بعد ازاں بچی کی پیدائش کے باعث فلم انڈسٹری سے وقتی طور پر دور ہوگئیں تھیں نے یہ بات ایک تقریب کے دوران بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب قطعی طورپر فلموں میں واپس آگئی ہوں اور ان پر ہی اپنی بھر پور توجہ دوں گی میرا ٹی وی پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں اسی برس ایک فلم کی عکسبندی میں حصہ لوں گی جب کہ یہ فلم کب ریلیز ہوگی اس کے متعلق کچھ نہیں بتا سکتی کیونکہ یہ میرے بس میں نہیں ہے تاہم میں صرف اتنا بتا سکتی ہوں کہ میں ’’چلو دلی‘‘ کے سیکوئل ’’چلو چائنہ‘‘ میں کام کررہی ہوں۔ جو اس وقت پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔

’’چلو چائنہ ‘‘ کی کہانی پہلی فلم کا اگلا سلسلہ نہیں بلکہ مختلف نوعیت کی ہو گی۔تین سال بعد دوبارہ کسی فلم میں کام کرنے کے باعث بہت جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ فکر مند بھی ہوں اور خواہش ہے کہ فلم کی عکس بندی جلد سے جلد شروع ہوجائے۔

واضح رہے کہ 2011 میں بنائی جانیوالی فلم ’’چلو دلی‘‘ کی ہدایات ششانت شاہ نے دی تھیں اور اس میں لارا دتہ اور ونے پاتھک نے مرکزی کردار اداکیا تھا جب کہ اکشے کمار نے مہمان اداکارکے طور پر نظر آئے تھے اب سیکوئل میں بھی لارا دتہ ہی مرکزی کردار نبھا رہیں ہیں جب کہ ان کے ساتھ وینے پھاٹک ہیرو کے رول میں ہیں۔

2011 کی ہٹ فلم ’’چلو دلی‘‘ سے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے والی اداکارہ لارادتہ کاکہنا ہے کہ میں نے کیمرے کے پیچھے بھی بہت سا اور بہترین کام کیا ہے اور یہ میری زندگی کا ایک نیا رخ ہے۔

اور میں اس طرح کام کرنے سے بہت لطف اندوز ہوئی ہوں اس کے باوجو میں یہی کہوں گی کہ پروڈکشن آسان کام نہیں ہے بطور پروڈیوسر ’’چلو دلی‘‘ مجھے سیکھنے کا ایک نیا موقع ملا اور اس سے کافی تجربہ بھی حاصل کیا میں اپنی پروڈکشن مین بنائی جانیوالی اس فلم پر حقیقت میں فخر کرتی ہوں۔