کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن کراچی کے ناظم صدیق شیرازی، ناظم عمومی انور علی صدیقی اور ناظم اطلاعات عنایت اللہ فاروقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ پولیو دفتر اور اسلام آباد نجی ٹی وی چینل دفتر پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل دفتر میں دھماکہ آزادی ِصحافت پر ایک نا قابل فراموش حملہ ہے جس سے دشمن صحافی بر ادری پر خوف طاری کرنا چاہتا ہے۔
صحافی برادری خوف ذدہ نہ ہو، پوری ایم ایس او صحافی برادری کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف کھڑی ہے۔ عنایت اللہ فاروقی نے کہا کہ دشمن ایک طرف سرکاری اہلکاروں پرحملہ کر کے ملک کو کمزور کرنا چا ہتا ہے تو دوسری طرف پرائیوٹ لوگوں کو اپنے خوف میں لینا چا ہتا ہے ، اس وقت پوری قوم کو حکومت کے سانھ دشمن کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ بم دھماکے میں شہید ہو نے والے ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ملک پاکستان کو استحکام نصیب فرمائے۔ جاری کردہ عنایت اﷲ فاروقی سیکریٹری اطلا عات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن رابطہ:0305-2083795