ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ بچوں پر ٹی وی دیکھتے ہوئے کڑی نگرانی رکھتی ہوں۔ کاجول نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے بچوں پر ٹی وی دیکھتے ہوئے کڑی نگرانی اس لئے رکھتی ہیں کیونکہ یہ ان کی بڑھنے کی اور سیکھنے کی عمر ہے۔
کاجول کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بچے ٹی وی پر اپنی عمر کے مطابق پروگرام دیکھیں ، اس بارے میں وہ کافی محتاط رہتی ہیں۔ انکے خیال میں ہر ماں کو اپنے چھوٹے بچوں کیساتھ ایسا ہی رویہ اپنانا چاہئے۔
کاجول نے کہا کہ انہوں نے اچھے اور برے ٹی وی پروگراموں کے بارے میں بچوں کو بتا رکھا ہے اور انکے بچے انکی غیر موجودگی میں بھی اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ اداکارہ کاجول نے کہا کہ انکے بچے ان کی اولین ترجیح ہیں اور رہیں گے ، وہ خود کو بہترین اداکارہ کے بعد بہترین ماں بھی ثابت کریں گی۔ کاجول اور اجے دیوگن کے دو بچے ہیں۔کاجول کو ایک کارٹون فلم چینل کی جانب سے مائوں کے عالمی دن پر سٹار ماں کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا ۔