فیصل آباد (جیوڈیسک) تحقیقاتی اداروں نے بارہ کہو میں مارے جانے والے خود کش حملہ آور کے ساتھی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں مارے جانے والے خودکش حملہ آور سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے نئی کامیابی حاصل کی خود کش حملہ آور ذکا اللہ کے قریبی ساتھیوں کی نشاندہی پر پولیس ٹیم گزشتہ شب فیصل آباد روانہ ہوئی تھی۔
جہاں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد ذکا اللہ کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس سے قبل تحقیقاتی کمیٹی نے خود کش حملہ آور سے متعلق کچھ نئی تحقیقات ذرائع کو بتاتے ہوئے کہا تھا۔
کہ خودکش حملہ آور نجی گاڑی کے ذریعے تھانہ ترنول، گولڑہ، مارگلہ اور آبپارہ کے ناکے عبور کرکے جائے وقوعہ تک پہنچا۔ تحقیقاتی ٹیم نے ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔