اسلام آباد (جیوڈیسک) اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔
سب سے زیادہ گرمی نور پور تھل اور بھکر میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتالیس جبکہ نوکنڈی، ڈیرہ غازی خان اور سبی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اگلے چند روز کے دوران دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔