آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد کو مکمل سیل کر دیا جائے گا: آفتاب چیمہ

Aftab Cheema

Aftab Cheema

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ کسی کو نظر بند کرنے کا فیصلہ ڈسڑکٹ مجسریٹ کرے گا۔

آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے کہا کہ اسلام آباد کی اہم شاہراؤں کو مکمل سیل نہیں کیا جائے گا۔ موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے بھی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے حوالے سے پولیس کو سات کروڑ روپے فراہم کر دیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخواہ سے آنے والوں کو پیر سوہاوہ میں چیک پوسٹ کے ذریعے روکا جائے گا۔ آفتاب چیمہ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پریڈ کے لیے بلیو بک سیکورٹی کے تحت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔