اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمتوں میں کمی ، اجناس پیدا کرنے والے ممالک کی کرنسیوں کو عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں گرا گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چوبیس سے اٹھائیس نومبر کے دوران انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں روپے کی قدر آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں نوے جبکہ کینڈین ڈالر کے مقابلے میں اٹھائیس پیسے بڑھ گئی۔
ماہرین کے مطابق دو ملک اجناس کے بڑے پیداواری یونٹ ہیں۔ اجناس کی قیمت کم ہونے کے سبب ان ممالک کی کرنسی کم ہورہی ہے تاہم ہفتے کے دوران روپے کی قدر امریکی ڈالرکے مقابلے میں بائیس پیسے کم ہو کر ایک سو ایک روپے اٹھاسی پیسے ہوگئی جبکہ یورو اور پائونڈ اسٹرلنگ کی قیمت بالترتیب پنتیس اور ایک روپے سترہ پیسے بڑھ گئی۔